اس پیج کو بنانے کا مقصد ایک طرف تو نوجوان بچیوں کو آگاہ کرنا ہے تا کے وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بغیر شرمندہ ہوۓ با آسانی نکل سکیں- کیونکہ ہمارا ماحول اس قسم کا ہوتا ہے کہ ایک طرف تو جنسی تعلیم کی انتہائی کمی ہوتی ہے اور دوسرا عورت کا تو اس بارے میں تعلیم لینا بہت ہی معیوب سمجھا جاتا ہے- یہ ہماری ٹیم کی کوشش کا ہے نتیجہ ہے کے آپ اس بلوگ کو پڑھ رہے ہیں اور بغیر کسی تکلیف اور جسمانی مشقت کے گھر بیٹھے بیٹھاہے اس سے معلومات حاصل کر رہے ہیں- مجھے معلوم ہے کہ ہمارے ملک میں جنسی تعلیم کی کس قدر کمی مجود ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کے اس بلوگ سے بہت سی بچیوں کو فائدہ ہو گا- ان لوگوں کو بھی اس بلوگ کے بارے میں بتایں جو جنسی تعلیم حاصل کرنا چاھتے ہیں تا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہا جا سکے-
عورت کو الله تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ سلام کی پسلی سے ان کی دل وابستگی کے لئے پیدا کیا- اسی لیے یہ بہت نرمو نازک مخلوق ہے- عورت کے متعلق زمانہ قدیم سے لے کر آج تک مختلف قسم کی تشبیہات پیش گئی ہیں کبھی عورت کو پھول کبھی اس کی زلفوں کا کالی گھٹا اور چلنے کے انداز کی بھی نہ جانے کیا کیا مثالیں پیش کی گئی ہیں- شاعروں نے اپنے اپنے انداز میں عورت کو مختلف طریقوں سے پیش کیا ہے- عورت کے حسن پر گیت اور غزلیں لکھی گئیں- اور کوئی عورت کے حسن کو کینوس کے رنگوں پر بکھیرتا رہا- عورت کو بہت خوبصورت اور نرم و گداز بنایا گیا ہے- اسی وجہ سے دنیا میں پہلا قتل بھی عورت کی وجہ سے ہے ہوا تھا- قدرت نے جہاں مرد کو قوت و توانائی بخشی وہی عورت کو حسن و جمال عطا فرمایا- عورت کی بظاھر بناوٹ مرد ہی کی طرح ہے- چہرہ ہاتھ پاؤں سب ایک سے ہیں لیکن عورت کو نسوانی خوبصورتی سے نوازا گیا ہے- نسوانی خوبصورتی کے لئے عورت کے جسم میں مخروطی پستان (Breast ) بناہے گئے بدن میں نزاکت پیدا کی گئی خوبصورت آنکھیں، لمبے گھنے بال اور اس کے باطنی اعضا میں نسل انسانی کے فروغ کے لئے اندام نہانی اور رحم (بچہ کی افزایش کی جگہ) بناہے گئے-
سن بلوغت :
عورت کے جسم میں سن بلوغت کے آثار تقریباً 9 سال کی عمر میں پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں- اس کے پستان ( breast ) نمایاں ہونا شروع ہو جاتے ہیں- دنیاں کے مختلف ممالک میں اب و ہوا کے مطابق ہے بلوغت یعنی بالغ ہونے کا عمل شروع ہوتا ہے- گرم ممالک میں جب لڑکی 12 سال کی عمر میں پوھنچتی ہے تو تو اس کو معمولی معمولی حیض آنا شروع ہو جاتا ہے- اور 13 سال کی عمر تک پوھنچتے پوھنچتے اسے باقائدہ حیض آنا شروع ہو جاتا ہے اور وہ حاملہ ہونے قبل ہو جاتی ہے- لڑکیوں میں بلوغت کی پہلی نشانی پستانوں (breasts ) کے ابھار کا نمایاں ہونا ہے- اور بلوغت کی اصل علامت حیض کا جاری ہونا ہوتا ہے- گرم ممالک میں حیض 13 سال کی عمر میں شروع ہو جاتا ہے- جبکہ سرد ممالک میں لڑکی 16 سال کی عمر میں بالغ ہوتی ہے- اور حاملہ ہو جانے کے قابل ہوتی ہے- شہری لڑکیاں دیہاتی لڑکیوں سے پہلے ہی بالغ ہو جاتی ہیں- بلوغت میں موسم، ارد گرد کے ماحول اور معاشرے کا بہت برا ہاتھ ہوتا ہے- جب لڑکی جواں ہونے کو ہوتی ہے تو ناقص خوراک اور ناقص ماحول کی وجہ سے بعض اندرونی بیماریاں گھیر لیتی ہیں- جس کا بظاھر اور کسی کو پتا نہیں چلتا اور شرم ساری کی وجہ سے لڑکی اپنی ماں کو بھی نہیں بتاتی اور اندر ہے اندر گھٹ گھٹ کر اس مرض میں مبتلا ہو کر اپنی صحت برباد کر بیٹھتی ہیں-
No comments:
Post a Comment